Ad Code

Responsive Advertisement

صوبہ پنجاب میں حکومت نے سولر پینل کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا اندراج کروائیں کےلئے لنک میں دیکھیں

 صوبہ پنجاب میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 14 اگست سے صوبے میں سولر پینل کی تقسیم کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت وہ صارفین جو 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں، مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے۔ یہ اعلان ہفتے کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دفتر سے جاری کیا گیا۔


بیان میں بتایا گیا ہے کہ 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل فراہم کیے جائیں گے جبکہ اس منصوبے کے تحت 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سولر پینل کی 90 فیصد قیمت پنجاب حکومت ادا کرے گی۔


اردو نیوز نے پنجاب حکومت کے سولر سسٹم منصوبے سے متعلق دستاویزات حاصل کی ہیں جن کے مطابق تین مختلف کیٹگریز کے گھریلو صارفین کو یہ سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ ایسے گھریلو صارفین جن کے بجلی کے ماہانہ یونٹ 50 یا اس سے کم ہیں، انہیں 500 واٹ کا سولر سسٹم دیا جائے گا۔ 50 سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ایک کلو واٹ کا سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔ اسی طرح 200 سے 300 یونٹ کے صارفین 1100 واٹ، 300 سے 400 یونٹ کے صارفین 1650 واٹ اور 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین 2200 واٹ کا سسٹم حاصل کر سکیں گے۔


حکومتی دستاویزات کے مطابق اس سکیم کے آغاز کے ساتھ ہی صارفین اپنے موبائل فون سے 8800 پر بجلی کے بل کا ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں گے۔ اس عمل کے بعد صارفین کو ان کی رجسٹریشن کی تصدیق کا پیغام موصول ہو گا۔


تاہم، اس سکیم سے وہ افراد مستفید نہیں ہو سکیں گے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یا کسی دیگر حکومتی امدادی پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں۔ ایسے افراد جن پر بجلی چوری یا میٹر کو خراب کرنے کا مقدمہ درج ہے، وہ بھی اس سکیم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ مزید برآں، جن گھروں کے پتے پر ایک سے زائد میٹر نصب ہوں، وہ بھی اس سکیم کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔


سب سے اہم بات یہ ہے کہ نان فائلرز بھی اس سکیم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ یعنی درخواست دینے سے قبل آپ کا این ٹی این نمبر ہونا ضروری ہے۔ حکومت نے اس منصوبے کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیا ہے تاکہ بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے پیش نظر شہریوں کو شمسی توانائی کی سہولت فراہم کی جا سکے اور بجلی کے بلوں میں کمی لائی جا سکے۔ یہ منصوبہ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک اہم اقدام ہے جس سے لوگوں کو نہ صرف مالی بوجھ سے نجات ملے گی بلکہ ماحول دوست توانائی کے استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔



سولر سسٹم کی تنصیب اور استعمال کے بارے میں مزید معلومات کے لیے پنجاب حکومت نے ایک خصوصی ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے جہاں شہری اپنی تمام تر سوالات کے جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد ملک میں توانائی کے بحران کو کم کرنا اور عوام کو سستی اور پائیدار 


توانائی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔



پنجاب حکومت کی طرف سے مختلف پیکجز/امداد (سولر پینل ، کسان کارڈ وغیرہ وغیرہ) میں رجسٹریشن کیلئے اس لنک کی مدد سے اپنے گھرانے کا ڈیٹا مہیا کریں۔


نوٹ: گھر کا سربراہ فارم فل کریگا


https://pser.punjab.gov.pk/login








Post a Comment

0 Comments

Close Menu