Ad Code

Responsive Advertisement

Ehsaas Rashan program ki shops profitable ‏‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎دکان دار کو اس کا کیا فائدہ ہو گا


Ehsaas Rashan program ki shops profitable

‏‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎دکان دار کو اس کا کیا فائدہ ہو گا رجسٹریشن پہ؟
‏محترم عثمان صاحب،
جو کریانہ دکاندارپورٹل رجسٹریشن اور جانچ پڑتال کےبعد احساس راشن رعایت میں شامل ہوں گےانکووضع کردہ قواعدکے مطابق رعایتی راشن کی سیل پر پرکشش کمیشن دیاجائےگا۔ہرسہ ماہی میں کریانہ مالکان کوقرعہ اندازی کےذریعےگاڑیاں،موٹر سائیکل،موبائل فون ودیگر انعامات دئیےجائیں گے



*احساس راشن مدد*

Mem aehsas rashan ki regestration karwane kai kitne din baad hum ko mile ga


‏محترم شیخ صاحب،
احساس راشن کی رجسٹریشن کے تین ہفتے کے اندر رجسٹر ہونے والے گھرانوں کو8171 سے اہلیت کے پیغامات بھیج دئیے جائیں گے اور اہل گھرانوں کو سبسڈی کی فراہمی دسمبر2021 کے وسط سے شروع ہو جائے گی


کیا آپ راشن کی خریداری پر رعایت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
‏آج سے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت کم آمدنی والے گھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ برائے رجسٹریشن، صارفین اس لنک پر رجوع کریں۔


وزیراعظم نے3نومبر2021 کو احساس راشن پروگرام کا اعلان کیا۔

اس پروگرام سے 2کروڑ خاندان مستفید ہوں گے جن کا انتخاب حال ہی میں مکمل ہونے والے احساس سروے کے ذریعے کیا جائے گا۔

مجموعی طور پر13کروڑ لوگ اس پروگرام سےاستفادہ حاصل کریں گے۔

دراصل پاکستان کی 53فیصد آبادی مستفید ہوگی۔

ہر ماہ آٹا، دال اور گھی/پکانے کے تیل کی خریداری پر فی خاندان ایک ہزار روپے کی رعایت دی جائے گی۔

یہ سہولت نیشنل بینک آف پاکستان کے مختص کردہ کریانہ سٹورز پر دستیاب ہوگی۔

رواں مالی سال کیلیئے پروگرام کا ششماہی بجٹ 120ارب روپے ہے۔ پروگرام کی لاگت وفاق اور احساس راشن مدد میں شامل صوبے مل کر برداشت کریں گے۔

اب تک پنجاب، خیبرپختونخوا، گگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی صوبائی حکومتیں پروگرام میں شامل ہو چکی ہیں۔

تو میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں وی گھرانے جن کے پاس موبائل کی یا آنلائن کی سہولت نہیں ہے تو وہ کس طرح سے اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں

‏محترم ایم یوسف صاحب،
جن کم آمدنی والے گھرانوں کے پاس اینڈرائڈ فون کی سہولت نہیں ہے وہ کسی انٹر نیٹ کیفے یا ایسے شخص کی مدد حاصل کرسکتے ہیں جس کے پاس اینڈرائڈ فون ہو۔ رجسٹریشن کیلیئے گھرانے کے کسی ایک فرد کا قومی شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر فراہم کرنا ہوگا۔

‏‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎جن لوگوں کو ان چیزوں کا نہیں پتا وو لوگ کیسے رجسٹر ہوں گے مطلب جو لوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں ان کا بھی کچھ سسٹم بنائیں

‏محترم علی خان صاحب،
مذکورہ گھرانے احساس راشن رعایت پورٹل پر اندراج کروانے کیلیئے کسی بھی پڑھے لکھے شخص کی مدد حاصل کرسکتے ہیں۔اندراج کیلیئے گھرانے کے کسی ایک فرد کا قومی شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر فراہم کرنا ہوگا۔

‏‎میں نے اپنے بیوی کا شناحتی کارڈ نمبر ڈالا لکین فون نمبر اپنا ڈالا جو میرے نام پہ ہے تو ٹیک ہے ؟

‏محترم سبحان اللہ صاحب،
احساس راشن رعایت پورٹل پر رجسٹریشن کیلیئےگھرانے کے ایک ہی فرد کا شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر درج کروایا جا سکتا ہےکیونکہ دکان سےرعایتی سامان گھرانے کارجسٹرڈ فرد ہی لے سکےگا۔اس بات کاخاص خیال رکھیں کہ اس فردکاموبائل فون اورسم اسکےشناختی کارڈ پر رجسٹرہو۔

اہلیت کا معیار: 

اہل گھرانوں کا انتخاب حال ہی میں مکمل ہونے والے احساس سروے کے ذریعے کیا جائے گا۔

Ehsaas Rashan program in
 پاکستان بھر میں 2کروڑ گھرانوں کا احاطہ کرے گا جن کا غربت کا سکور 39 سے کم ہے اور ان کی آمدنی 31,500روپے ماہانہ سے کم ہے۔

اپنا گھر راشن رعایت پروگرام کیلیے رجسٹر کروائیں اور کریانہ کی دکان والے اپنی دُکان رجسٹر کروائیں-
گھر رجسٹریشن لنک:‏

آج سے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت کم آمدنی والے گھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ برائے رجسٹریشن، صارفین اس لنک پر رجوع کریں۔


نوٹ: احساس راشن رعایت پروگرام کی رجسٹریشن کیلیے لازمی ہے کہ آپ کی سم آپ کے نا م پر ہو۔ 
More information more



-

Post a Comment

0 Comments

Close Menu