Ad Code

Responsive Advertisement

احساس بلاسود قرض پروگرام کے بارے میں جانیئے اور احساس تعلیمی وظائف کے بارے میں


احساس بلاسود قرض

 پروگرام کے بارے میں جانیئے

Ehsaas 

program ke bare mein jaane


بلاسود قرضہ برائے روزگار

 معاشرے کے غریب طبقات، ہنر مند نوجوان، خواتین، معذور اور خواجہ سرا افراد، ، زکات اور احساس سے مستفید ہونے والے افراد 

کو بلاسود قرضہ جات فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ         محتاجی سے نکل آئیں اور معاشی طور پر خود کفیل 

وجائیں۔

پچاس فیصد قرضے خواتین کیلیئے مختص

احساس کے تحت پی پی اے ایف کے 

 اداروں کے تعاون سے ہر ماہ 80 ہزار قرضے 1110مراکز کے ذریعے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ان میں اخوت ادارہ بھی شامل ہے۔



بلاسود قرض حاصل کرنے کیلئے معلومات بی

بلاسود قرض پروگرام پی پی اےایف کے شراکتی اداروں کے ساتھ دیہی اور شہری علاقوں میں عمل پزیر ہے جس کیلئے 1110مراکز کھلے ہیں ۔


یہ تمام معلومات پی پی اے ایف کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں

www.ppaf.org.pk/NPGI.html 

 

قرضہ مراکز پر درخواست دینے کا طریقہ 


 قرض کی درخواست (لکھی ہوئی یا زبانی)

 غربت کی درجہ بندی کی تصدیق

 ممکنہ قرض دہندہ کے طور پر رجسٹریشن

 درخواست فارم اور کاروباری منصوبے کے فارم کا اجرا

درخواست دہندہ کی طرف سے مکمل دستاویزات جمع کرنا

 

کاروباری منصوبہ بندی کی تیاری


کاروبار شروع کرنے کے بارے میں بنیادی معلومات

 کاروبار کرنے کی وجہ

پیداوار اور فروخت کے اہداف

مارکیٹنگ کی حکمت عملی

 تجویز کردہ کاروبار کیلئے اخراجات کا تخمینہ

 مالی وسائل

 منافع کا تخمینہ


قرض دہندہ کی تشخص کا عمل


 سماجی تشخیص

 معاشی تشخیص

 

قرض کی منظوری کا عمل




 قرض مرکز کی طرف جانچ پڑتال

 قرض مرکز کی طرف سے سفارشات

 شراکتی اداروں کے صدر دفتر میں سفارشات کا جمع کرنا

قرض دہندہ کیلئے قرض کا اجرا

 درخواست کی منظوری




 آرڈر چیک جس پر قرض دہندہ کا نام اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر لکھا ہوتا ہے یا پن نمبر کا اجرا جس کو 

ستعمال کر کے الیکٹرانک ترسیل کردی جا,ی ہے





احساس تعلیمی وظائف

آپ اپنے بچوں کیلیئے پرائمری، ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی وظائف کے بارے میں جانیئے
پروگرام کے بارے میں جانیئے
احساس تعلیمی وظائف ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیئے بچوں کی پرائمری، ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام ہے جس میں مندرج ہونے پر بچوں اور بچیوں کو سہ ماہی وظائف جاری ہوتے ہیں۔

پروگرام کو بدعنوانی سے پاک رکھنے کی غرض سے احساس تعلیمی وظائف کے نظام کو اول تا آخر ڈیجیٹل بنایا گیا 



بمطابق احساس پالیسی، لڑکیوں کیلیئے وظائف کی رقم کا تناسب لڑکوں کی نسبت زیادہ رکھا گیا ہے۔

لڑکیوں کیلیئے مختص سہ ماہی وظائف کی رقوم

لڑکوں کیلیئے مختص سہ ماہی وظائف کی رقوم



احساس تعلیمی وظائف

دوہزار روپے 

ڈیڑھ ہزار روپے

پرائمری تعلیمی وظائف

(کچی تا پانچویں جماعتوں کیلیئے) 

تین ہزار روپے

ڈھائی ہزار روپے

ثانوی تعلیی وظائف

(چھٹی تا دسویں جماعتوں کیلیئے) 

چار ہزار روپے

ساڑھےتین ہزار روپے

اعلیٰ ثانوی تعلیمی وظائف

(گیارہویں تا بارہویں جماعتوں کیلیئے)

پروگرام میں تعلیمی وظائف پر مبنی مراعات لڑکیوں کیلیئے زیادہ رکھی گئی ہیں تاکہ والدین اپنے بچوں ، خاص طور پر لڑکیوں کو سکول و کالج بھیجیں۔

لڑکیوں کو پرائمری تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب دینے کیلئے احساس نے تین ہزار روپے کا یک وقتی گریجویشن بونس بھی متعارف کر و ایا ہے ۔ یہ بونس احساس کے اہل خاندانوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کو پانچویں جماعت پاس کرنے پر دیا جا رہا ہے۔ 

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اسکول چھوڑنے کی شرح عمر کے ساتھ بڑھتی ہے ، خاص طور پر اسکول دور ہونے اور دیگر متعلقہ اخراجات کی وجہ سے پانچویں سے آٹھویں جماعت میں لڑکیاں سکول چھوڑ جاتی ہیں۔ گریجویشن بونس لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دیا جا رہا ہے تاکہ لڑکیاں پرائمری تعلیم کے بعد ثانوی تعلیم بھی جاری رکھیں۔

Post a Comment

2 Comments

Close Menu