Ad Code

Responsive Advertisement

اولاد کی پرورش سے متعلق چند ضروری ہدایات

 👭 *اولاد کی پرورش سے متعلق چند ضروری ہدایات۔*


(1) عورتوں میں عادت ہے کہ بچوں کو جن بھوت اور دوسر ی ڈراؤنی چیزوں سے ڈراتی ہیں یہ بہت غلط بات ہے اس سے بچے کا دل کمزور ہوتا ہے۔



(2) ماں کو چاہیۓ بچے کو باپ سے ڈراتی رہے۔


(2) اگر لڑکا ہو تو اسکے سر پر بال مت بڑھاؤ اور اگر لڑکی ہے تو جب تک پردے میں بیٹھنے کے قابل نا ہوجاۓ زیور مت پہناؤ۔ اس سے ایک تو جان کا خطرہ رہتا ہے اور دوسری بات کہ بچپن سے ہی زیور کا شوق دل میں ہونا اچھی بات نہیں۔



(3) بچوں کے ہاتھوں سے غریبوں کو کھانا، کپڑا پیسہ اور ایسی چیزیں دلوایا کرو۔ اسی طرح کھانے پینے کی چیزیں انکے بھائ بہنوں کو یا اور بچوں کو تقسیم کرایا کرو تاکہ آپکے بچوں میں سخاوت کی عادت ہو۔


(4) زیادہ کھانے والے کی برائ بچوں کے سامنے کیا کرو لیکن نام لیکر نہیں کہ فلاں زیادہ کھاتا ہے بلکہ اس طرح کے جو زیادہ کھاتے ہیں لوگ اسے حبشی کہتے ہیں بیل جانتے ہیں۔


(5) اگر لڑکا ہو تو سفید کپڑے کی رغبت اسکے دل میں پیدا کرو اور رنگین لباس سے اسکو نفرت دلاؤ کہ ایسے کپڑے لڑکیاں پہنتی ہیں تم ماشاءاللہ مرد ہو۔ ہمیشہ اسکے سامنے ایسی باتیں کیا کرو۔


(6) اگر لڑکی ہو تو بہت تکلف کے کپڑوں کی اسے عادت مت ڈالو۔


(7) بچوں کی سب ضدیں پوری مت کرو۔ اس سے بچے کا مزاج بگڑ جاتا ہے۔


(8) چِلّا کر بولنے سے روکو خاص طور پر اگر لڑکی ہے تو چلّانے پر خوب ڈانٹو۔ ورنہ بڑی ہوکر پختہ عادت ہوجاۓ گی۔


(9) جن بچوں کی عادتیں خراب ہیں یا پڑھنے لکھنے سے بھاگتے ہیں یا تکلف کے کھانے کے اور کپڑے کے عادی ہیں، گالم گلوچ کرتے ہیں انکے ساتھ بیٹھنے سے اور ساتھ کھیلنے سے انکو بچاؤ۔


(10) ان باتوں سے نفرت دلاتے رہو، غصہ، جھوٹ بولنا، کسی کو دیکھ کر جلنا یا حرص کرنا، چوری کرنا، چغلی کھانا، بے فائدہ بہت باتیں کرنا۔ بے بات ہنسنا یا زیادہ ہنسنا، دھوکہ دینا، بھلی بری بات ک نا سوچنا۔ اور جب ان میں سے کوئ بات ہوجاۓ تو فوراً اسکو روکو اور اس پر تنبیہ کرو


(11) اگر کوئ چیز توڑ پھوڑ دے یا کسی کو مار بیٹھے تو بچے کو مناسب سزا دو تاکہ پھر ایسا نا کرے۔ ایسی باتوں میں پیار دلار بچے کو کھو دیتا ہے۔


(12) بچہ جب سات برس کا ہوجاۓ تو نماز کی عادت ڈالو۔ جب مکتب میں جانے کے قابل ہوجاۓ تو اول قرآن مجید پڑھواؤ۔


(13) بہت سویرے مت سونے دو۔ جلدی اٹھنے کی عادت ڈالو۔


(14) کبھی کبھی بچوں کو نیک لوگوں کی حکایتیں سنایا کرو۔


(15) انکو ایسی کتابیں مت دیکھنے دو جن میں عاشقی معشوقی کی باتیں ہوں یا بےہودہ قصے اور غزلیں وغیرہ ہوں۔


(16) متکب سے آنے کے بعد بچے کو کسی قدر دل بہلانے واسطے کچھ دیر کھیلنے دو تاکہ اسکی طبعیت کند نا ہوجاۓ۔ لیکن کھیل ایسا ہو جس میں کوئ گناہ نا ہو اور چوٹ لگنے کا اندیشہ نا ہو۔


(17) آتش بازی، یا باجہ یا فضول چیزیں مول لینے کے لیۓ پیسے مت دو اور کھیل تماشے دکھانے کی عادت مت ڈالو۔


(18) اولاد کو ضرور کوئ ایسا ہنر سکھلا دو جس سے ضرورت اور مصیبت کے وقت چار پیسے حاصل کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا گذارہ کرسکے۔


(19) لڑکیوں کو کم از کم اتنا لکھنا پڑھنا ضرور سکھاؤ کہ ضروری خطوط اور گھر کا حساب گھر سکیں۔


(20) بچوں کو عادت ڈالو کہ اپنا کام اپنے ہاتھ سے کریں۔ اپاہج اور سست نا ہوجایئں۔ انہیں کہیں رات کا بچھونا خود بچھویئں اور صبح اٹھ کر خود تہہ کرکے احتیاط سے رکھ دیں۔


(21) لڑکیوں کو ہدایات دو کہ جو کام کھانے پکانے، سینے پرونے کپڑے رنگنے کے ہیں انہیں نہایت دل لگا کر سیکھیں۔


(22) جب بچے سے کوئ اچھی بات ظاہر ہو تو لازمی۔اسے شاباش دو، پیار کرو اور کچھ انعام دو تاکہ اسکا دل بڑھے اور جب کوئ بری بات دیکھو تو بچے کو تنہائ میں سمجھاؤ کہ دیکھو اچھے نیک لوگ ایسا کام نہیں کرتے اور کرنے والے کو لوگ برا جانتے ہیں۔ اور اگر بچہ دوبارہ غلط عمل دہراۓ تو بچے کو مناسب سزا دو۔ 


(23) بچے کو کوئ بھی کام چھپا کر مت کرنے دو۔ کھیل ہو یا کھانا ہو یا شغل کا کوئ بھی کام ہو۔


(24) کوئ کام محنت کا اس کے ذمہ مقرر کردو جس سے صحت اور ہمت رہے سستی نا آنے پاوے۔


(25) بچوں کو چلنے میں تاکید کرو کہ بہت جلدی نا چلیں اور چلتے ہوۓ نگاہ اوپر اٹھا کر نا چلے۔


(26) اسکو عاجزی اختیار کرنے کی عادت ڈالو، زبان سے، چال سے اور برتاؤ سے۔ شیخیاں نا مارے۔


(27) بچے کو دو کچھ پیسے دیا کرو کہ اپنی مرضی کے موافق خرچ کیا کرو۔ مگر اسکو یہ عادت ڈالو کہ تم سے چھپا کر کچھ نا خریدے۔


*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ پاک کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے *


🌺▬▬▭▭⁦❥❥▬▬▭▭⁦❥❥▭▭▬▬​🌺

*ثواب کی نیت سے شئیر بھی کیجیے* 

 *اور ہمارے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس* 

 *کو Follow بھی کیجیے..!!* 

 *🌐Other Social Media links:👇*

https://twitter.com/NadeemaliAttari


https://www.facebook.com/NadeemAtari


Khidmat card ki New update

#Khidmat_card_ki_payment aya gi ha ??

Q&A 


https://youtu.be/bPh6N3gc5PA



Post a Comment

1 Comments

Close Menu