Ad Code

Responsive Advertisement

*مختلف بیماریاں ان کا گھریلو اور سستا علاج ســـــبق آمــــــوز تحــــــریر *

 🇵🇰 *ســـــبق آمــــــوز تحــــــریر* 🇵🇰 

*🏵️🥇🏵️ایک نا بینا کی عادت تھی کہ* 

ایک نا بینا کی عادت تھی کہ وہ گھر سے نکلتے ہوئے ایک ہاتھ میں لاٹھی اوردوسرے ہاتھ میں لالٹین پکڑ لیتا۔ لوگ اکثر اس پہ ہنستے تھے کہ نابینا کو لالٹین کی روشنی بھلا کیا فائدہ دے گی۔ وہ لوگوں کی باتوں کا جواب دیتا اور نہ ہی اپنی عادت بدلتا۔ ایک شام گھر واپس لوٹتے ہوئے چند آوارہ لڑکوں نے اسے گھیرلیا اور آوازے کسنے لگے "بابا جی! آپ تو اندھے ہیں پھر یہ لالٹین کیوں پکڑ کے گھومتے رہیتے ہیں" 

نابینا نے تھک ہار کے جواب دیا "یہ لالٹین میں ساتھ اپنے لیے نہیں بلکہ تمہارے لیے رکھتا ہوں۔ ایسا نہ ہو کہ بینائی والے حضرات کی زدمیں آکے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھوں اس لیے اس لالٹین کی روشنی سے لوگوں کو یاد دلاتا ہوں کہ نابینا میں ہوں، تمہاری آنکھیں سلامت ہیں"

مجھے ڈرائیونگ سیکھنے کا شوق چڑھا اور میں نے ٹرینر سے کہا "میں ایسی ایکسپرٹ ڈرائیور بننا چاہتی ہوں جس سےکبھی کو ئی ایکسیڈنٹ نہ ہو"

*✅ ٹرینر مسکرا کے بولی "جب بھی روڈ پہ نکلو بس یہ دماغ میں رکھنا کے تمہارے علاوہ سبھی اندھے گاڑیاں چلا رہے ہیں، کبھی کوئی ایکسیڈنٹ نہیں ہوگا"*

سننے میں مذاق جیسی یہ بات معاشرے کی بھیانک حقیقت ہے 

*💯💯 "انسان تو بینا ہیں پر انسانیت نابینا ہوچکی ہے"*

(دوستوں سے بھی شئیر کریں) 

*سبــــق آمـــوز تحــریــریںش*

*👈 " گھاٹے کا سودا __!!"*

میں نے کسی جگہ امریکہ کے ایک ریٹائر سرکاری افسر کے بارے میں ایک واقعہ پڑھا تھا۔۔۔۔۔۔!

اس افسر کو وائٹ ہاؤس سے فون آیا کہ فلاں دن صدر آپ سے ملنا چاہتے ہیں‘ اس افسر نے فوراً معذرت کر لی۔

فون کرنے والے نے وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا۔۔۔۔۔ ’’میں اس دن اپنی پوتی کے ساتھ چڑیا گھر جا رہا ہوں‘‘ 

یہ جواب سن کر فون کرنے والے نے ترش لہجے میں کہا۔۔

*’’آپ چڑیا گھر کو صدر پر فوقیت دے رہے ہیں۔‘‘*

ریٹائر افسر نے نرمی سے جواب دیا۔۔۔۔۔ 

*’’نہیں میں اپنی پوتی کی خوشی کو صدر پر فوقیت دے رہا ہوں۔۔۔*

‘‘ فون کرنے والے نے وضاحت چاہی تو ریٹائر افسر نے کہا۔۔۔۔۔۔!

*’’مجھے یقین ہے میں جوں ہی وہائٹ ہاؤس سے باہر نکلوں گا تو صدر میرا نام اور میری شکل تک بھول جائے گا۔۔۔۔!*

جبکہ میری پوتی اس سیر کو پوری زندگی یاد رکھے گی۔

۔۔۔۔۔میں گھاٹے کا سودا کیوں کروں۔۔۔۔۔!

میں یہ وقت اس پوتی کو کیوں نہ دوں جو اس دن‘ اس وقت میری شکل اور میرے نام کو پوری زندگی یاد رکھے گی‘ جو مجھ سے محبت کرتی ہے‘ جو اس دن کیلئے گھڑیاں گن رہی ہے۔۔۔۔۔۔!

‘‘ میں نے جب یہ واقعہ پڑھا تو میں نے کرسی کے ساتھ ٹیک لگائی اور آنکھیں بند کرکے دیر تک سوچتا رہا ٗ ہم میں سے 99 فیصد لوگ زندگی بھر گھاٹے کا سودا کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔!

*ہم لوگ بعض اوقات ان لوگوں کو اپنی زندگی کے قیمتی ترین لمحات دے دیتے ہیں جن کی نظر میں ہماری کوئی اوقات  ہماری کوئی اہمیت نہیں ہوتی‘ جن کیلئے ہم ہوں یا نہ ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا ‘جو ہماری غیر موجودگی میں ہمارے جیسے کسی دوسرے شخص سے کام چلا لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔!*

میں نے سوچا ہم اپنے سنگدل باس کو ہمیشہ اپنی اس بیوی پر فوقیت دیتے ہیں جو ہمارے لئے دروازہ کھولنے ، ہمیں گرم کھانا کھلانے کے لئے دو ، دو بجے تک جاگتی رہتی ہے۔۔۔۔۔۔!

ہم اپنے بے وفا پیشے کو اپنے ان بچوں پر فوقیت دیتے ہیں جو مہینہ مہینہ ہمارے لمس  ہماری ،شفقت اور ہماری آواز کو ترستے ہیں ، جو ہمیں صرف البموں اور تصویروں میں دیکھتے ہیں ، جو ہمیں یاد کرتے کرتے بڑے ہوجاتے ہیں اور جو ہمارا انتظار کر تے کرتے جوان ہو جاتے ہیں لیکن انہیں ہمارا قرب نصیب نہیں ہوتا‘ ہم انہیں ان کا جائز وقت نہیں دیتے۔۔۔۔۔!

میں نے سوچا!!!

*یقینا ہم سب گھاٹے کے سوداگر ہیں۔*

🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄🎄

*مختلف بیماریاں ان کا گھریلو اور سستا علاج*

💐 *منہ کی بُو ختم کرنے کے لیے*💐

دیا تین بار سونف چبائیے اور اس کا عرق پی لیجئے چند دنوں میں آپ کے منہ سے بدبوکی بجائے خوشبو آنے لگے گی ۔

💐 *بال سفید ہونے سے بچانے کے لیے*:💐

بال اگر وقت سے پہلے سفید ہونا شروع ہوجائیں تو رات سونے سے پہلے ایک پاو دودھ میں چند قطرے بادام روغن ملا لیجئے اور حسب ذائقہ چینی اس میں ملاکر پی لیجئے ۔ 

آپ ایسا روزانہ کریں کچھ عرصہ بعد بال سفید ہونا بند ہوجائیں گے ۔ اور سفید بال بھی اپنی رنگت سیاہی مائل کرلیں گے ۔

💐 *رنگت کو گورا کرنے کے لیے* :٭💐

خستہ سا ململ کا ٹکڑا لیں اور اسے پانی میں ڈال کر تیز آگ پر اُبال لیں جب آدھا گھنٹہ وہ پک جائے تو اس طرح جوبھاپ دیگچی سے اٹھ رہی ہو وہ اپنے چہرے کو دینا شروع کردیں ۔ 

جب کپڑا گرم ہوجائے تو اسے پانی سے نکال لیجئے اور قابلِ برداشت گرم ہوتواسے چہرے پر رکھ کر پانچ منٹ تھپکیں اور چہرے پر کوئی کریم مل کرسوجائیں ۔

 صبح اُٹھکر منہ دھو لیں ۔ 

وہ لوگ جن کا رنگ بیحد سیاہ ہے وہ بھی اسے آزمائیں ۔ وہ جلد شفا حاصل کر لیں گے ۔٭

انڈے کے چھلکے ،سوکھے مالٹے کے چھلکے اور لال دال مسور ہم وزن لے لیں اور خوب پیس لیں ۔ 

اسے پانی میں ڈال کر آمیزہ سا بنالیں اور اسے ہر روز چہرے پر لگائیں ۔ 

چہرے کی رنگت نکھرنا شروع ہوجائے گی اور رنگ سفیدی مائل ہوجائے گا ۔

💐 *زکام کے خاتمہ کے لیے*:٭💐

دہکتے ہوئے کوئلوں پر ذراسی چینی ڈال لیں اور اسے سونگھیں ۔

 اس دھوئیں سے آپ کا زکام دور ہوجائے گا ۔٭

آٹے کا چھان آدھا پاو لیں اور اسے پاو  بھر پانی میں پکالیں ۔

 جب دو تین بار اُبال آجائے تو آپ نمک یا چینی جو مناسب سمجھیں اسمیں ملاکر استعمال کریں ۔

 سرد پانی ہرگز نہ پئیں‘ زکام دور ہوجائے گا ۔٭

زکام کی میعادصرف تین دن ہوتی ہے اس کے بعد زکام ازخود ختم ہوجاتا ہے ۔ 

اس دوران کھٹائی ،تیل اور سرد اشیاءسے پرہیز کریں بغیر کسی دوا کے زکام ختم ہوجائے گا ۔

💐 *کھانسی کے خاتمہ کے لیے* :٭💐

کھانسی اگربچے کوہے تو اسے چھوٹی الائچی پیس کر کھلادیجئے کھانسی ختم ہوجائے گی ۔

 یاشہد گرم کرکے بچے کو دیں ۔

 یا ادرک کا عرق نکال لیں اوراسے شہد میں ملاکر بچے کو دیں،

اس سے بھی کھانسی ختم ہوجائے گی ۔٭

آٹے کا چھان 50 گرام لیں ،پھر اُبلے ہوئے انڈے کی زردی لیں اور اسے شہد میں ملاکر کھائیں ۔ 

اس عمل سے سخت سےسخت کھانسی کو بھی شفا نصیب ہوتی ہے ۔

💐 *نسیان کا مرض ختم کرنے کے لیے* :💐

نسیان کے شکار مریض کو دارچینی بیحد فائدہ دیتی ہے ۔ 

دن میں دوتین بار دارچینی کا ٹکڑا منہ میں ڈال کر چبانے سےمرض نسیان دورہوجاتا ہے ۔

💐 *لقوہ سے نجات پانے کے لیے* :💐

سیاہ کبوتر لیں اور اسے ذبح کرکے پکالیں اور ہر دوسرے دن کھائیں ۔ دوتین کبوتر کھانے سے لقوہ ازخود ختم ہوجائے گا

 اور مکمل شفا نصیب ہوگی ۔

💐 *بال چمکدار بنائیے* :💐

لیموں کا رس نکال لیجئے اور اسے بالوں میں ڈال کر خوب اچھی طرح مالش کیجئے ۔

 کچھ دیر یوں ہی اُسے رکھیے اور پھر دھولیجئےبال چمکدار ہونا شروع ہوجائیں گے ۔

💐 *بال لمبے کرنے کے لیے* :💐

رات کو پانی میں املی ڈال کر بھگو رکھئے اور پھر صبح اس پانی سے بال دھو ڈالئے ،

بال اس طرح دھونے کا عمل کم ازکم ایک ہفتہ ضرور کیجئے اور پھر بالوں میں ناریل کا تیل ڈال کر ملئے ،

 بال لمبے ہوجائیں گے ۔

💐 *پھوڑے پھنسی کےخاتمہ کے لیے* :💐

جس جگہ پھوڑا پھنسی ہو تِل کے تیل اورمرغی کے انڈےکی سفیدی ملاکر اس کا لیپ کردیں ۔

 پھوڑا پھنسی ازخود ختم ہوجائے گا ۔

💐 *قبض کے خاتمہ کے لیے* :💐

بغیر چھنے آٹے کی روٹی کا استعمال کیجئے ،

قبض ختم ہوجائے گا ۔ سونف اور گل قند ملاکرقبض کا خاتمہ ہوجائے گا ۔انجیر گرم دودھ میں ڈال کر پی لیں ۔ یا دودھ میں بھیگی ہوئی انجیر کھائیے قبض دور ہوجائے گا ۔

💐 *دانت کا درد ختم کرنے کے لیے :💐*

لہسن کا پانی نکال لیجئے اوراسے داڑھ یا دانت پر روئی کے پھاہے میں بھگو کر لگائیے اور منہ کو کھلا چھوڑ دیجئے ۔

مواد نکل جائے گا اوردرد ختم ہوجائے گا ۔

💐جلنے والی جگہ کے آرام کے لیے :💐

اگر جسم کا کوئی حصہ جل یا جھلس جائے تو اس پر فوراً سرسوں کا تیل لگا دیجئے 

یا وہ عضو جو جل گیا ہے اسے فوراً سرسوں کے تیل میں ڈبو دیجئے

 آبلہ نہیں پڑے گا اور نہ ہی کوئی نشان وہاں ظاہر ہوگا

شہد کی مکھی یا بھڑ کے کاٹے کا علاج ذرا سا نمک سرکہ میں ملاکر اس متاثرہ مقام پر لگا ئیے افاقہ ہوگا۔

 جہاں ڈنک لگا ہے وہاں عرق کافورمل لیں ۔ جلن ختم ہوجائے گی اورٹھنڈک پیدا ہوگی ۔

💐 *دانتوں کے سیاہ نشان ختم کرنے کے لیے*:💐

چنبیلی کے پتے اُبال لیجئے اور ہرصبح اس پانی سے کلیاں کیجئے تو دانتوںپر پڑے سیاہ نشان ختم ہوجائیں گے 

اوردانتوں میں چمک پیداہوجائے گی ۔

💐 *چہرے کی جلد نرم اور دلکش کرنے کے لیے*💐

ایک انڈے کی زردی کو کسی پیالے میں ڈال لیں اوراس میں روغن بادام کے دوچائے کے چمچ ملالیں ۔

 چکنی جلد ہے تو بیس قطرے عرق لیموں شامل کرلیں ۔

 سبھی کو چمچے سے خوب ہلاکر ملالیں۔ یہ جھاگ سا بن جائے گا اورآپ کی گھریلو کریم تیار ہوجائے گی ۔

 اُسے آہستہ آہستہ چہرے پر ملئے اور دس بارہ منٹ تک ایسا کیجئے ۔

پھر چہرہ نیم گرم پانی سے مل کر صاف کرلیجئے ۔

 چند دن میں چہرے پر کافی فرق محسوس ہوگا اورعمر بڑھنے کے باوجود چہرے کی دل کشی برقرار رہے گی ۔٭

غسل کرنے کے بعد لیموں کا عرق رخساروں پر مل لیجئے اورپھر کچھ دیر بعد سرسوں کا تیل لگا لیجئے ۔ پھر اسے تولیہ سے صاف کردیجئے ،

آپ کا چہرہ گلاب کےپھول کی مانند ہوجائے گا...

💚🤲🌴🤲🌹🤲❤*مختلف بیماریاں ان کا گھریلو اور سستا علاج*

💐 *منہ کی بُو ختم کرنے کے لیے* :💐

دن میں دو یا تین بار سونف چبائیے اور اس کا عرق پی لیجئے چند دنوں میں آپ کے منہ سے بدبوکی بجائے خوشبو آنے لگے گی ۔

💐 *بال سفید ہونے سے بچانے کے لیے*:💐

بال اگر وقت سے پہلے سفید ہونا شروع ہوجائیں تو رات سونے سے پہلے ایک پاو دودھ میں چند قطرے بادام روغن ملا لیجئے اور حسب ذائقہ چینی اس میں ملاکر پی لیجئے ۔ 

آپ ایسا روزانہ کریں کچھ عرصہ بعد بال سفید ہونا بند ہوجائیں گے ۔ اور سفید بال بھی اپنی رنگت سیاہی مائل کرلیں گے ۔

💐 *رنگت کو گورا کرنے کے لیے* :٭💐

خستہ سا ململ کا ٹکڑا لیں اور اسے پانی میں ڈال کر تیز آگ پر اُبال لیں جب آدھا گھنٹہ وہ پک جائے تو اس طرح جوبھاپ دیگچی سے اٹھ رہی ہو وہ اپنے چہرے کو دینا شروع کردیں ۔ 

جب کپڑا گرم ہوجائے تو اسے پانی سے نکال لیجئے اور قابلِ برداشت گرم ہوتواسے چہرے پر رکھ کر پانچ منٹ تھپکیں اور چہرے پر کوئی کریم مل کرسوجائیں ۔

 صبح اُٹھکر منہ دھو لیں ۔ 

وہ لوگ جن کا رنگ بیحد سیاہ ہے وہ بھی اسے آزمائیں ۔ وہ جلد شفا حاصل کر لیں گے ۔٭

انڈے کے چھلکے ،سوکھے مالٹے کے چھلکے اور لال دال مسور ہم وزن لے لیں اور خوب پیس لیں ۔ 

اسے پانی میں ڈال کر آمیزہ سا بنالیں اور اسے ہر روز چہرے پر لگائیں ۔ 

چہرے کی رنگت نکھرنا شروع ہوجائے گی اور رنگ سفیدی مائل ہوجائے گا ۔

💐 *زکام کے خاتمہ کے لیے*:٭💐

دہکتے ہوئے کوئلوں پر ذراسی چینی ڈال لیں اور اسے سونگھیں ۔

 اس دھوئیں سے آپ کا زکام دور ہوجائے گا ۔٭

آٹے کا چھان آدھا پاو لیں اور اسے پاو  بھر پانی میں پکالیں ۔

 جب دو تین بار اُبال آجائے تو آپ نمک یا چینی جو مناسب سمجھیں اسمیں ملاکر استعمال کریں ۔

 سرد پانی ہرگز نہ پئیں‘ زکام دور ہوجائے گا ۔٭

زکام کی میعادصرف تین دن ہوتی ہے اس کے بعد زکام ازخود ختم ہوجاتا ہے ۔ 

اس دوران کھٹائی ،تیل اور سرد اشیاءسے پرہیز کریں بغیر کسی دوا کے زکام ختم ہوجائے گا ۔

💐 *کھانسی کے خاتمہ کے لیے* :٭💐

کھانسی اگربچے کوہے تو اسے چھوٹی الائچی پیس کر کھلادیجئے کھانسی ختم ہوجائے گی ۔

 یاشہد گرم کرکے بچے کو دیں ۔

 یا ادرک کا عرق نکال لیں اوراسے شہد میں ملاکر بچے کو دیں،

اس سے بھی کھانسی ختم ہوجائے گی ۔٭

آٹے کا چھان 50 گرام لیں ،پھر اُبلے ہوئے انڈے کی زردی لیں اور اسے شہد میں ملاکر کھائیں ۔ 

اس عمل سے سخت سےسخت کھانسی کو بھی شفا نصیب ہوتی ہے ۔

💐 *نسیان کا مرض ختم کرنے کے لیے* :💐

نسیان کے شکار مریض کو دارچینی بیحد فائدہ دیتی ہے ۔ 

دن میں دوتین بار دارچینی کا ٹکڑا منہ میں ڈال کر چبانے سےمرض نسیان دورہوجاتا ہے ۔

Post a Comment

1 Comments

Close Menu