Ad Code

Responsive Advertisement

*محرم الحرام میں تین رنگ کے لباس نہ پہنے جائیں**🌲ماہ محرم الحرام میں سیاہ کپڑا پہننا کیسا ؟*

 *🌲ماہ محرم الحرام میں سیاہ کپڑا پہننا کیسا ؟*

〰〰〰〰〰〰〰〰


*ســــــوال ــــــــ*

<

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں

کیا محرم الحرام میں کالے کپڑے پہننا کیسا ہے 

کیاکالے کپڑے سے بھی اس ماہ میں بچنا چاہیۓ یانہیں حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں شکریہ کا موقع دے

*🌲سائل محمد پیغام انصاری جونپوری🌲*

〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

*وعلیکم السلام ورحمتہ اللہء وبرکاتہ*

*📝الجواب بعون الملک الوہاب*

*🍃کالے رنگ کی چادر اور عمامہ وغیرہ کا استعمال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، لیکن مکمل طور پر سیاہ رنگ کا لباس پہننا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں، اور کسی حدیث میں اس کی ممانعت بھی منقول نہیں، لہٰذا سیاہ کپڑوں کا استعمال فی نفسہ جائز ہے۔ تاہم چونکہ سیاہ رنگ کا لباس محرم کے مہینہ میں پہننا روافض کا شعار بن چکا ہے، اس وجہ سے ان ایام میں اس لباس کو ترک کرنا چاہیے، تاکہ روافض کے ساتھ مشابہت نہ ہوگا، لیکن جہاں روافض کے ساتھ مشابہت کا اندیشہ نہ ہو تو ایسا لباس پہننا 

جائز ہوگا۔




*🍃بہرحال، کالا کپڑا پہننے کو علی الاطلاق حورام کہنا کسی طرح درست نہیں بلکہ اس میں مندرجہ بالا تفصیل کو مدنظر رکھنا ضروری ہے جو شخص کالا کپڑا پہننے کو حرام کہتا ہے اس کی رائے غلط ہے، اسے اعتدال والے طریقہ کو 

اختیار کر کے اپنی رائے سے رجوع کرنا چاہیے*




*📗👈🏻عن عائشۃ رضی اللہ عنھا انھا قالت خرج النبی صلی اللہ علیہ وسلم وعلیہ مرط مرحل من شعراء سود رواہ مسلم ۴/۱۶۴۶* 


*📙👈🏻عن جابر رضی اللہ عنہ قال رأیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دخل یوم فتح مکۃ وعلیہ عمامۃ سوداء رواہ مسلم ۲/۹۹۰*


*📚👈🏻وکرہ لبس المعصفر والمز عفر الاحمر والاصفر للرجال) مفادہ انہ لایکرہ للنساء (ولا بأس بسائرا لالوان درمختار ۵/۲۵۲*


*📘👈🏻ومکروہ وھو اللبس للمتکبر ویستحب الابیض وکذا الاسود لانہ شعار بنی العباس ودخل علیہ الصلاۃ والسلام مکۃ وعلی رأسہ عمامۃ سودائ۔ شامیۃ ۵/۲۴۸*


*🕋واللہ تعالی اعلم ورسولہ اعلم

*محرم الحرام میں تین رنگ کے لباس نہ پہنے جائیں*


اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ *محرم الحرام* میں (خصوصاً یکم تا دس محرم الحرام) میں تین رنگ کے لباس نہ پہنے جائیں-

♧ سبز رنگ کا لباس نہ پہنا جائے کہ یہ _*تعزیہ داروں کا طریقہ ہے*_۔


♧ لال رنگ کا لباس نہ پہنا جائے کہ یہ _*اہلبیت سے عداوت رکھنے*_ والوں کا طریقہ ہے-

اور

♧ کالے کپڑے نہ پہنے جائیں کہ یہ _*رافضیوں*_ کا طریقہ ہے، لہذا مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہئے (احکام شریعت)



📚 سوال:تعزیہ پر چڑھاوا چڑھانا اور اس کا کھانا کیسا؟


📚 جواب: *اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان* محدث بریلی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ تعزیہ پر چڑھاوا چڑھانا ناجائز ہے اور پھر اس چڑھاوے کو کھانا بھی ناجائز ہے۔


(فتاویٰ رضویہ، جلد 21، ص 246، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)



📚 *دشمنانِ صحابہ* کی مجالس میں جانا-

اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ رافضیوں (دشمنانِ صحابہ) کی مجلس میں مسلمانوں کا جانا اور مرثیہ (نوحہ) سننا حرام ہے۔ ان کی نیاز کی چیز نہ لی جائے، ان کی نیاز، نیاز نہیں اور *وہ غالباً نجاست سے خالی نہیں ہوتی۔ کم از کم ان کے ناپاک قلتین کا پانی ضرور ہوتا ہے* اور وہ حاضری سخت ملعون ہے اور اس میں شرکت موجب لعنت۔

محرم الحرام میں سبز اور سیاہ کپڑے علامتِ سوگ ہیں اور سوگ حرام ہے۔ خصوصاً سیاہ (لباس) کا شعار رافضیاں لیام ہے۔

(فتویٰ رضویہ جدید، 756/23، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)



📚 یزید کو ’’رحمۃ اﷲ علیہ‘‘ کہنا ناصبی ہونے کی علامت ہے


اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ یزید بے شک پلید تھا۔ اسے پلید کہنا اور لکھنا جائز ہے اور اسے ’’رحمۃ اﷲ علیہ‘‘ نہ کہے گا مگر ناصبی کہ اہلبیت رسالت کا دشمن ہے۔

(فتاویٰ رضویہ جدید، جلد 14، ص 603، مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)


📚 کڑے، چھلے اور ایک سے زائد انگوٹھیاں پہننا


اعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ چاندی کی ایک انگوٹھی ایک نگ کی ساڑھے چار ماشہ سے کم وزن کی مرد کو پہننا جائز ہے اور دو انگوٹھیاں یا کئی نگ کی ایک انگوٹھی یا ساڑھے چار ماشہ خواہ زائد چاندی کی (پہننا ناجائز ہے) اور سونے، کانسی، پیتل، لوہے اور تانبے (کی انگوٹھی، چھلے، کڑے) مطلقاً ناجائز ہیں۔ 

(احکامِ شریعت حصہ دوم، ص 80)

Post a Comment

2 Comments

Close Menu