Ad Code

Responsive Advertisement

99اسماء الحسنٰی اوران کے فضائل

*🌹99 اَسْمَآءُالْحُسْنٰى اورانکےفضائل🌹*
(ہر وِرْدکےاول وآخرایک بار درودشریف پڑھ لیجیے)

*1-یَارَحْمٰنُ:*
جوکوئی صبح کی نمازکےبعد 298بارڑھےگاخداعزوجل اس پربہت رحم کرےگا۔
*2- یَارَحِيْمُ:*
جوکوئی ہرروز500بارپڑھےگا دولت پائےگا اورمخلوق اس پرمہربان اورشفیق ہوگی۔
*3-یَاْمَلِكُ:*
90بارجوغریب روزانہ پڑھےتو غربت سے نجات پائےگا۔
*4ْ۔یَاقُدُّوسُ:*
جوسفرکےدوران وردکرتارہے تو تھکن سےمحفوظ رہےگا۔
*5-یَاسَلَامُ:*
111بارپڑھ کر بیمارپردم کرنے سے شفاحاصل ہوگی۔
*6- یَامُؤْمِنُ:*
جوبیمار115بارپڑھ کراپنےاوپر دم کرےتوتندرستی پائےگا۔
*7-یَامُهَيْمِنُ:*
29بار روزانہ پڑھنےوالا ہرآفت وبلا سے محفوظ رہے گا۔
*8-یَاعَزِيزُ :*
حاکم یاافسرکےپاس جانےسے قبل 41بارپڑھ لیجیےوہ مہربان ہوجائیں گے۔
*9-یَاجَبَّارُ:*
اس کامسلسل وردرکھنےوالا غیبت سےبچارہےگاـ
*10ْـیَامُتَكَبِّرُ :*
١ـسونےسےپہلے21بارپڑھنےسے ڈراؤنےخواب نہیں آئیں گے۔
٢ـزوجہ سےملاپ سےپہلے 10بار پڑھ لینےسے نیک بیٹےکاباپ بنے گا۔
*11-یَاخَالِقُ :*
جو300بارپڑھےگاتواس کادشمن مغلوب ہوگا ۔
*12ْـ یَابَارِئُ :*
ہرجمعہ کو10بار پڑھنےوالے کو بیٹا عطا ہوگاـ
*13ْـ یَامُصَوِّرُ :*
جوبانجھ عورت 7روزے رکھے اور افطار کےوقت 21بار اَلْمُصَوِّرُ پڑھ کرپانی پردم کرکے پی لیا کرے اس کونیک بیٹاعطاہوگاـ
*14-یَاغَفَّار:*
اسکوہمیشہ پڑھنےوالا نفس کی بری خواہشات سےچھٹکاراپائے گا۔
*ُ15- یَاقَهَّارُ :*
100بارمصیبت آپڑنےپر پڑھنے سے مشکل آسان ہوگی۔
*16- یَاوَهَّابُ :*
7بار روزانہ پڑھنےسے ہردعا مقبول ہوا کرےگی ۔
*17َّیَارَزَّاقُ:*
جوفجر کےفرض وسنت کے درمیان 41دن تک 550بارپڑھے گاتو دولتمند ہوگا۔
*18-یَافَتَّاحُ:*
کسی بھی وقت دن میں روزانہ 7بار پڑھنےسےدل روشن ہوگا۔
*19-یَاعَلِيمُ:*
اسکوبکثرت پڑھنےسے دین ودنیا کی معرفت عطاہوگی۔
*20- یَاقَابِضُ:*
30بارجوروزانہ پڑھےگادشمن پرفتح پائےگا۔
*21- یَابَاسِطُ :*
40بارڑھنےوالامخلوق سے بے پرواہ ہوگا
*22ْیَاخَافِضُ :*
جواس کو500بارپڑھ لےگادشمن سےاَمان میں رہےگا۔
*23-یَارَافِعُ:*
روزانہ 20بارپڑھنےوالےکی مرادپوری ہوگی۔
*24- یَامُعِزُّ :*
جوشبِ جمعہ (جمعہ اورجمعرات کی درمیانی رات) نمازِعشاءکےبعد140بار پڑھےگا،مخلوق کی نظرمیں اسکی عزت وحرمت اور ہیبت بڑھےگی ـ
*25-یَامُذِلُّ :*
جوکوئی75بارپڑھ کرسجدہ کرےاورکہے "یاالہٰی عزوجل فلاں ظالم کےشر سےمجھے محفوظ رکھ "تواللہ عزوجل اسےامان دےگااوراپنی حفاظت میں رکھےگا۔
(فلاں کی جگہ ظالم کانام لیاجائے)
*26-یَاسَمِيْعُ :*
جو100بارروزانہ پڑھ کر دعا مانگے گا تو دعا قبول ہوگی لیکن پڑھنےکےدوران گفتگونہ کرے ۔
*27-یَابَصِيرُ :*
عصرکےابتدائی وقت سے لیکر غروبِ آفتاب تک جوروزانہ 7بار پڑھے گا تو اچانک موت سے محفوظ رہے گا۔
*28-یَاحَكَمُ :*
ہرنمازکےبعد80بارپڑھنےوالا کسی کامحتاج نہ ہوگا۔
*29-یَاعَدْلُ:*
جونمازِمغرب کےبعدہزاربار پڑھے گا آسمانی بلاؤں سےنجات پائےگا۔
*30- یَالطِيفُ:*
جوروزانہ تَحِیَّةُ الْوُضُوکےبعد 100بار پڑھےگا توبیماریوں سے صحت ملےگی،مشکلات سے نَجات ملےگی،اور بیٹیوں کےنصیب کھلیں گے۔
*نوٹ:* وضوکےفورابعداعضاءخشک ہونےسےپہلےجودو نوافل اداکیئےجائیں انکوتحیةالوضو کہتےہیں ـ
*31-یَاخَبِيرُ :*
نفسِ امارہ(برائی کاحکم دینےوالا نفس) کے ہاتھوں گرفتار شخص اس کا وظیفہ کرے تو نجات پائے گا۔
*32-یَاحَلِيمُ :*
اسکوکاغذپرلکھ کردھوکر کھیتی پرچھڑکنےسے زراعت ہرآفت سے محفوظ رہےگی ـ
*33-یَاعَظِيمُ :*
7بارپانی پرپڑھ کردم کرکےپینے سےپیٹ دردسےحفاظت ہوگی۔
*34-یَاغَفُورُ :*
جسےسردردہو یا بیماری ہو یا غم پیش ہو 3بار یاغفور کی مقطعات لکھ کرکھانےسےشفاء ہوگی۔
*نوٹ:* اسم پاک کو کاغذپرلکھ کر اسکی گیلی سیاہی پرروٹی کاٹکڑا لگائیں یہاں تک وہ نقش روٹی میں جذب کرلے اسکو مقطعات کہتےہیں۔
*35- یَاشَکُوْرُ  :*
5ہزارباروزانہ پڑھنےوالا قیامت میں بلندمرتبہ پائےگا۔
*36-یَاعَلِيُّ :*
3بارپڑھ کرسوجن پردم کرنے سے شفا ہوگی۔
*37-یَاكَبِيرُ :*
9بارپڑھ کربیمارپردم کرنے سے شفاہوگی۔
*38-یَاحَفِيْظُ :*
جوروزانہ 16بارپڑھےگاہرطرح سےبہادررہےگاـ
*39-یَامُقِيْتُ :*
جسکی آنکھ سرخ ہواوردرد کرےتو10بارپڑھ کردم کرنےسے شفاہوگی۔
*40-یَاحَسِيْبُ :*
روزانہ 70بارپڑھنےوالاہرآفت سےمحفوظ رہےگا۔
*ُ41-یَاجَلِيلُ :*
10بارپڑھ کر مال و اسباب اوررقم وغیرہ دم کرنے سے چوری سےحفاظت ہوگی ـ
*42-یَاكَرِيمُ :*
بسترپرپڑھتےپڑھتےسوجانےسے فرشتے دعاکرتےہیں۔
*43-یَارَقِيْبُ :*
پھوڑے پھنسی پر3بار پڑھ کرپھونک مارنے سےشفاہوگی۔
*44-یَامُجِيْبُ :*
3بارپڑھ کردم کرنےسردرد دور ہوگا۔
*45-یَاوَاسِعُ :*
بچھوکاٹ لےتو70بارپڑھ کردم کرنےسےزہراثر نہ کرےگا۔
*46-یَاحَكِيْمُ :*
ہرنمازکےبعد 80بارپڑھنےوالا کسی کامحتاج نہ ہوگا۔
*47-یَاوَدُوْدُ:*
ایک ہزارپڑھ کرکسی کھانےپر دم کرکےکھلانےسےدشمنی ختم ہوگی۔
*48-یَامَجِيْدُ :*
گرمیوں میں پڑھنےسےپیاس سےحفاظت ہوگی ـ
*49-یَابَاعِثُ :*
جوسات بارپڑھ کر اپنے اوپر پھونک کر حاکم وافسر کےپاس جائےتو حاکم وافسر مہربان ہوگا۔
*50-یَاشَهِيْدُ :*
صبح سورج نکلنےسےپہلے نافرمان بچےیابچی کی پیشانی پرہاتھ رکھ کرآسمان کی طرف منہ کرکے21بارپڑھنےسے بچہ وبچی نیک بنیں گے
*51-یَاحَقُّ :*
قیدی آدھی رات ننگےسر 108بار پڑھےتو رہائی پائے گا۔
*52-یَاوَكِيْلُ :*
عصرکےوقت سےلیکرغروب آفتاب تک 7بارپڑھنےوالا آفت سےپناہ پائےگا۔
*53-یَاقَوِيُّ :*
جمعہ کی دوسری گھڑی میں پڑھنےسے بھولنےکامرض دور ہوگا۔
*54-یَامَتِيْنُ :*
جس بچےکادودھ چھڑا دیا ہو اس کو کاغذ پر لکھ کر پلانے سے اسےسکون ملےگا،
جس عورت کادودھ کم ہواسےلکھ کرپلانےسے دودھ زیادہ ہوگا۔
*55-یَاوَلِيُّ :*
اسے زیادہ پڑھنے والےکی بیوی فرمانبردار ہوگی۔
*56-یَاحَمِيْدُ :*
گندی باتوں کی عادت نہ جاتی ہو وہ 90بارپڑھ کرکسی خالی پیالےیاگلاس پردم کرکےاسی میں پانی پیاکریں،ایک بارکادم کیاہواپیالہ یا گلاس سالوں تک چلاسکتےہیں ۔
*57-یَامُحْیِيْ :*
گیس ہو یا پیٹ یاکسی اور جگہ درد ہو یا کسی عضو کےضائع ہونے کاخوف ہوتو7بارپڑھ کر اپنےاوپردم کرنےسےفائدہ ہوگا۔
*58-یَامُمِيْتُ :*
روزانہ 7بارپڑھ کراپنےاوپردم کرنےسےجادو اثرنہیں کرےگا۔
*59-یَاحَيُّ  :*
جوبیمارہزاربارپڑھےشفاپائےگا۔
*60-یَاقَيُّومُ :*
صبح کوطلوعِ آفتاب سے پہلے زیادہ پڑھنےسےلوگ دوست رکھیں گے۔
*61- یَاوَاجِدُ :*
ہرنوالےپرپڑھنےسےوہ نوالہ پیٹ میں نورہوگااور بیماری دور ہوگی۔
*ُ62-یامَاجِدُ :*
جوکوئی 10بار پڑھ کر شربت وغیرہ پردم کرکےپی لےگابیمارنہ ہوگا۔
*63-یَاوَاحِدُ :*
جسےڈرلگتاہووہ تنہائی میں 1001 (ایک ہزارایک)بارپڑھ لےتواسکاخوف جاتارہےگا۔
*64- یَاأَحَدُ :*
1-تنہائی میں 1000 (ہزار)بار پڑھنےوالانیک بن جائےگا۔
2- 9بارپڑھ کرحاکم اورافسرکے پاس جانےوالا عزت اورسرفرازی پائےگا۔
*65- یَا صَمَدُ :*
1000 (ہزار)بارپڑھنےوالا دشمن پرفتح پائےگا۔
*66- یَانُوْرُ :*
جو7بارسورة النور پڑھےپھر   1001 (ایک ہزارایک)بار اس کوپڑھےتواس کا دل روشن ہوگا۔
*67- یَامُؤَخِّرُ :*
کسی بھی نمازکےبعد100بار پڑھنےسے دل اللہ عزوجل کی محبت اور یاد میں رہےگا۔
*68- یَااَللّٰہُ :*
ہرنمازکےبعد100بارپڑھنے سے باطن کشادہ ہوگا۔
*69-یَاقَادِرُ :*
1-مشکل آپڑےتو41بارپڑھنےسے مشکل آسان ہوگی۔
2-دوران وضو ہرعضودھوتے وقت پڑھنےسے دشمن (انسان ہویاجن)اغوانہیں کرسکےگا۔
*70-یَامُقْتَدِرُ :*
1- 20 بارروزانہ پڑھنےسے اللہ عزوجل کی رحمتوں کےسائے میں رہےگا۔
2- نیندسےبیدارہوکر20بارپڑھنے سےہرکام میں اللہ عزوجل کی مددشامل رہےگی۔
*71-یَامُقَدِّمُ  :*
جنگ یاخوف کیادھات جگہ بےچینی کی حالت میں پڑھیں ۔
*72-یَامُؤَخِّرُ :*
100بارروزانہ پڑھنےسے سب کامنہ پورےہوں گے۔
*73-یَاأَوَّلُ  :*
100بارروزانہ پڑھنےسےبیوی محبت کرےگی۔
*74-یَاآخِرُ :*
جوکسی جگہ جائے اس کوپڑھ لےتووہاں عزت پائےگا۔
*75-یَاظَاهِرُ :*
گھرکی دیوارپرلکھ لینےسے دیوار سلامتی رہےگی۔
*76-یَابَاطِنُ :*
جوکسی کوامانت سونپےیازمین میں دفن کرےتواسمیں اَلْبَاطِنُ لکھ کررکھ دےتواسمیں خیانت نہ ہوگی۔
*77-یَاوَالِيْ :*
کورےپیالےپرلکھ کر اسمیں پانی ڈال کرگھرکے درودیوار پر ڈالنے سے گھرآفتوں سےامن میں رہےگا۔
*78-یَامُتَعَالِی :*
مشکل ترین کاموں میں اسکی کثرت مفیدہے۔
*79-یَابَرُّ :*
7بارپڑھ کربچےپردم کرکےاللہ عزوجل کے سپردکرنےسے بالغ ہونےتک وہاں بچہ بلاؤں سے محفوظ رہےگا۔
*80-یَاتَوَّابُ :*
چاشت کی نمازکےبعد360بار پڑھنے والے کو خالص توبہ نصیب ہوگی۔
*81-یَامُنْتَقِمُ :*
تین جمعہ تک اسکوکثرت سے پڑھنے سے دشمن دوست بن جائےگاـ
*82-یَاعَفُوُّ :*
گناہگاراسکی کثرت کرے تو اس کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔
*83- یَارَءُوْفُ :*
ظالم سےمظلوم کاپیچھاچھڑانے والا 10بار پڑھ کر ظالم سےبات کرے تو وہ اس کی سفارش قبول کرےگا۔
*84-یَامَالِكَ الْمُلْكِ :*
اس کی کثرت سے خوشحالی نصیب ہوگی۔
*85-یَاذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ :*
1-اس کی کثرت سے خوشحالی نصیب ہوگی۔
2-اس کی کثرت کرکے دعاکرنے سے دعاقبول ہوگی۔
*86-یَامُقْسِطُ :*
شیطانی وسوں کییے100بار پڑھنامفیدہے۔
*87-یَاجَامِعُ :*
چاشت کےوقت غسل کرکے آسمان کی طرف منہ کرکے 10بار پڑھیں اور ہربار میں ایک انگلی بندکرتےجائیں پھراپنے منہ پرہاتھ پھیرلیں توتھوڑے عرصہ میں جدا ہونے والے عزیزواقارب  جمع ہوجائیں گے۔
*88-یَاغَنِيُّ :*
چلتےپھرتے،اٹھتےبیٹھتے پڑھنے سے ریڑھ کی ہڈی، گھٹنوں ،جوڑوں کادرد یاجسم کےکسی حصےکابھی دردجاتارہےگا۔
*89-یَامُغْنِيُ :*
ایک بارپڑھ کرہاتھوں پردم کرکےدردکی جگہ ملنےسے سکون ملےگا۔
*90-یَامَانِعُ :*
شوہرناراض ہوتوبیوی اوربیوی ناراض ہوتوشوہرسونےسےپہلے بچھونےپربیٹھ کر20بار پڑھے توصلح ہوجائے گی۔
(تاحصولِ مراد)
*91-یَاضَآرُّ  :*
جسےکوئی منصب وعہدہ ملےاور وہ اس پرقائم رہناچاہے تووہ ہرشبِ جمعہ(جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اور ایامِ بیض میں 100بارپڑھے۔
*نوٹ:* ہر اسلامی ماہ کی 13، 14 اور 15 تاریخ کو ایامِ بیض کہتے ہیں ۔
*92-یَانَافِعُ :*
کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے 20 بار پڑھنے سے وہ کام مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔
*93-ھُوَاللّٰہُ الرَّحِیْمُ :*
ہر نماز کے بعد7 بار پڑھنے سے شیطان کے شر سے حفاظت ہوگی اور خاتمہ ایمان پر ہوگا۔
*94-یَاهَادِيُ :*
جوآسمان کی طرف منہ کرکے ہاتھ اٹھاکراس کوکثرت سے پڑھےاوروہ ہاتھ اپنی آنکھوں اورمنہ پرمل لےتواہل معرفت کامرتبہ پائےگا۔
*95-یَابَدِيْعُ :*
جسے سخت مہم درپیش ہو وہ 70000 (ستر ہزار) بار پڑھے تو کامیابی ہوگا۔
*96-یَابَاقِيُ :*
جو سورج نکلنے سے پہلے 100 بار پڑھے گا دکھ سے محفوظ رہے گا۔
*97-یَاوَارِثُ :*
اس کا ورد کرنے والے کی عمر لمبی ہوگی۔
*98-یارَشِيدُ :*
جو شخص کسی کام کی تدبیر نہ جانتا ہو وہ مغرب و عشاء کے درمیان 1000(ہزار) بار پڑھے،  اس کے پڑھنے سے دل میں صحیح تدبیر آجائے گی۔
*99-یاصَبُوْرُ:*
درد، رنج اور مصیبت کےوقت 33 بار پڑھنے سے سکون ملے گا۔

*{مدنی پنج سورہ صفحہ 246تا259مُلَخَّصًاوُمُرَمَّمًا}*
واللہ اعلم و رسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم

Post a Comment

1 Comments

Close Menu