Ad Code

Responsive Advertisement

موت کے ڈر سے بھاگ کر جان نہیں بچائی جا سکتی #کروناوائرس ، حکایت

بنی اسرائیل کی ایک جماعت تھی جس کے علاقے میں طاعون پھیل گیا تو وہ موت کے ڈر سے اپنی بستیاں چھوڑ کر بھاگ نکلے اور جنگل میں جا پڑے۔ یہ لوگ ہزاروں کی تعداد میں تھے، حکمِ الٰہی سے سب وہیں مر گئے، کچھ عرصہ کے بعد حضرت حِزقیل     عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام     کی دعا سے انہیں     اللہ     تعالیٰ نے زندہ فرمایا اور وہ مدتوں زندہ رہے۔ (    در منثور، البقرۃ، تحت الآیۃ:     ۲۴۳    ،    ۱ / ۷۴۱) 

 موت کے ڈر سے بھاگ کر جان نہیں بچائی جا سکتی: 

            اس واقعہ سے معلوم ہوا کہ آدمی موت کے ڈر سے بھاگ کر جان نہیں بچاسکتا تو بھاگنا بے کار ہے، جو موت مقدر ہے وہ ضرور پہنچے گی۔ آدمی کو چاہیے کہ رضائے الٰہی پر راضی رہے، یونہی مجاہدین کو بھی سمجھنا چاہیے کہ جہاد سے بیٹھ رہنا موت کو دفع نہیں کرسکتا لہٰذا دل مضبوط رکھنا چاہیے۔ 

{    اِنَّ اللّٰهَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ    : بیشک     اللہ      لوگوں پر فضل کرنے والا ہے۔}     ارشا دفرمایا کہ     اللہ      تعالیٰ بندوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے، کچھ لوگوں پر تو کوئی خصوصی فضل ہوتا ہے جیسے مذکورہ بالا لوگوں کو دوبارہ زندگی عطا فرمادی جبکہ     اللہ     تعالیٰ کا عمومی فضل و کرم تو پوری کائنات کے ایک ایک فرد پرہے۔ ہر انسان دن رات اپنے ظاہر و باطن میں     اللہ     تعالیٰ کے کروڑہا کروڑ احسانات لئے چل رہا ہوتا ہے لیکن لوگوں کی اکثریت     اللہ     تعالیٰ کے فضل و کرم پر اس کی شکر گزار نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments

Close Menu