Ad Code

Responsive Advertisement

*کفن کی واپسی* حکایت

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم*

*کفن کی واپسی*

شیطٰن لاکھ سُستی دلائے یہ رسالہ (26صفحات) مکمَّل پڑھ
لیجئےاِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے فوائد خود ہی دیکھ لیں گے۔

*دُرُود شریف کی فضیلت*
حضور ِاکرم،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ رحمت نشان ہے جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُودِ پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُسمیں رہے گا فرشتے اُس کے لیے استغفار (یعنی دعائے مغفِرت) کرتے رہیں گے۔
[اَلْمُعْجَمُ الْاَوْسَط،ج1،ص497،حدیث1835]

بصرہ کی ایک نیک خاتون نے بو قتِ وفات اپنے بیٹے کو وصیّت کی مجھے اُس کپڑے کا کفَن دینا جسے پہن کر میں رَجَبُ الْمُرَجَّب میں عبادت کیا کرتی تھی۔بعد اَز وفات بیٹے نے کسی اور کپڑے میں کفنا کر دَفْنا دیا۔جب وہ قبرستان سے گھر آیا تودیکھاکہ جو کفَن اُس نے پہنایا تھا وہ گھرمیں موجود تھا! اُس نے گھبرا کر ماں کی وصیّت والے کپڑے
تلاش کئے تو وہ اپنی جگہ سے غائب تھے۔اِتنے میں ایک غیبی آواز گونج اٹھی اپنا کفَن واپس لے لو  (جسکی اُس نے وصیّت کی تھی) ہم نے اُسکو اُسی کپڑے میں کفنایا ہے (کیوں کہ) جو رجب کے روزے رکھتاہے ہم اُسکو قبرمیں رنجیدہ نہیں رہنے دیتے۔
[نُزہَۃُ المَجالِس،ج1،ص208]
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

Post a Comment

0 Comments

Close Menu